وزیراعظم کمیونٹی پروگرام غربت پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہورہا ہے‘ منصور قادر ڈار

منگل 17 اپریل 2018 18:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام غربت پر قابو پانے میں بھی کافی مددگار ثابت ہورہا ہے ۔شفاف مانیٹرنگ اور اسکیموں پرکام سے ریاست بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لیبر سے کام لیا جارہا ہی, جس سے غریب آدمی کو بھی روزگار مل رہا ہے ۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اصلاحات ناگزیر ہے جس کے لیے ایک جامع پالیسی بنا دی گئی اور امید ہے اگلے مالی سال سے اس محکمے میں مزید اصلاحات دیکھنے کو ملیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کیپیٹل جرنلٹس فورم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی خضر حیات عباسی ‘صدر کیپیٹل جرنلٹس فورم (سی جے ایف) کے طارق نقاش‘سیکرٹری جنرل راجہ عدیل‘اسلم میر‘راجہ شجاعت‘فاروق مغل‘سجاد میر‘کاشف میر‘ثاقب علی حیدری اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ میں اصلاحات کے بعد اس محکمے کو حقیقی معنوں ایک ریونیو جمع کرنے اور ترقیاتی کاموں کے لییموثر ادارہ بنانا ہے جس کے لیے جامع حکمت عملی طے کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے اندر ٹیکس جمع کرنے کے نظام میں بہتری لائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ پہلے سے جو ٹیکس جمع کیے جاتے ہیں اور محکمے کی جانب سے جو کئی سالوں معاہدے کیے گئے ہیں ان پر بھی نظرثانی کی جارہی ہے تاکہ ان سے بھی محکمے کو مزید آمدن ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں موجود تمام بس اسٹاپ اور لاری اڈوں کی اًپ گریڈیشن پر جلد پیش رفت ہوگی۔اس کیعلاوہ شہر کے اندر سلاٹر ہاوس سمیت سبزی اور فروٹ منڈیاں بنانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن پر اگلے مالی سال میں کام متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے حوالے سے شہر سے باہر ضامن آباد میں اراضی کی حصول کا عمل جاری ہیجہاں پر شہر بھر سمیت پورے مظفرآباد ڈویژن سے جمع کیاگیا کوڑا کرکٹ تلف کیا جائے گا, نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے ماحولیاتی مسائل کے تدارک کے لیے فراہم کی گئی 270 ملین کے فنڈز سے یہ عمل جاری ہے۔

اس کی تکمیل کے بعد یہ ریسائیکلنگ پلانٹ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ بھی دے گا۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے شہر میں ایک وارڈ سے ٹیگنگ کے عمل کا بھی آغاز کردیا ہی, یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کے ذریعے مکانات سمیت تمام ڈیٹا جی آئی ایس سسٹم کے ذریعے بھی دستیاب ہوگا۔پرائم منسٹر کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا نظام انتہائی شفاف ہے۔

جس میں ہر سکیم کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور ہر سکیم پر ہونے والے کام کی لمحہ با لمحہ اپڈیٹس بھی آرہی ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ ہر سکیم کے باقاعدہ ایک کوڈ الاٹ کیا جاتا ہی, جو حسابات سمیت تمام آڈٹ کے پراسیس میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ فنڈز متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ذریعے اسائمنٹ اکاونٹ میں آتے ہیں۔جہاں سے متعلقہ سکیم کے لیے فراہم کیے گئے فنڈز کے ساتھ ایکس سی این‘سائٹ انجینئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت تمام متعلقہ عملہ ہر گھنٹے بعد اس سکیم پر ہونے والے کام کی مانیٹرنگ کر رہا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایم سی آئی ڈی پی کے ذریعے ہر حلقے میں سالانہ 5 کروڑ ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں جس سے موجودہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں 25 کروڑ فی حلقہ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی ہوگی اور اس سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اس موقع پر سی جے ایف کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا اور اس امر کااظہار بھی کیا کہ 3 سال سے اس فورم نے باقاعدہ ایک دفتر قائم رکھنے کے ساتھ صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی مندوبین کو بھی اپنے دفترمدعو کرکے احسن طریقے سے اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔امید ہے آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :