جوڈیشل کمپلیکس کا تعمیراتی کام بند‘ سینٹرل بار نے احتجاج کی دھمکی دیدی

اگر کام جلد شروع نہ ہواتو وکلاء سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبورہونگے ‘ مقبول الرحمان

منگل 17 اپریل 2018 18:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود جوڈیشنل کمپلیکس نلوچھی کا گزشتہ 6ماہ سے بند کام شروع نہ ہو سکا ۔ بھاری فنڈز ضائع ہونیکا خدشہ ۔ وکلاء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔سینٹرل بار ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کی دھمکی دیدی۔ کام فوری شروع کرانے کا مطالبہ ۔ صدر سینٹرل بار ایسو سی ایشن مظفرآباد مقبول الرحمان عباسی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوںکو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس کا کام گزشتہ 6ماہ سے بند ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے سینٹرل بار کی تقریب حلف برداری کے دوران یقینی دہانی کرائی تھی کہ کام فوری شروع کیا جائیگا۔ لیکن تاحال رکا ہواکام دوبارہ شروع نہیں ہو سکا ہے ۔ جوڈیشل کمپلیکس کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص ہیں جو کام شروع نہ ہونے کے باعث ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ وکلاء برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کام جلد شروع نہ کیا گیاتو وکلاء سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبورہونگے جس کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :