سابق وزیر اعظم سردار عتیق کا دورہ پٹہکہ ‘مختلف شخصیات کی وفات پر گھر جا کر فاتحہ خوانی

منگل 17 اپریل 2018 18:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خا ن کو دورہ پٹہکہ مرحومین کے گھر جا کر فاتحہ خوانی لواحقین سے اظہار تعزیت کی ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت پیر سید مرتضی علی گیلانی، دیوان علی چغتائی،سابق امیدو ار اسمبلی میر عتیق الرحمن ، خواجہ شفیق،راجہ بشیر خان ، سیٹھ کریم اللہ عباسی، سلیم اعوان ، ملک بشیر ،راجہ محسن مجید، نذیر عثمانی ودیگر کارکنان مسلم کانفرنس کی بڑی تعداد موجود تھی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر وصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا دورہ پٹہکہ اس موقع پر وہ بزرگ تاجر مسلم کانفرنسی رہنما صوفی عبدالرحمن عباسی کی اہلیہ محترمہ وجنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس حلقہ کوٹلہ راشد عباسی کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر منڈل جاکر فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس دوران وہ میر جاوید کی والدہ محترمہ میر افسر کی چچی کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی اپر گھنڈی گزشتہ دنوں موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے فداء عباسی کے والد محترم ارشاد عباسی ،بھائی امجد عباسی ایڈوکیٹ سے ان کی ناگہانی موت پر دعائے مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی کہوڑی کے مقام پر میر عبدالرشید کی وفات پر ان کے گھر جاکر دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت پیر سید مرتضی علی گیلانی، دیوان علی چغتائی،سابق امید وار اسمبلی میر عتیق الرحمن ،سابق چئیر مین نیلم ڈویلپمنٹ خواجہ شفیق ،سابق ایڈ منسٹریٹر سلیم اعوان، مسلم کانفرنسی رہنما سیٹھ کریم اللہ عباسی ،راجہ بشیر خان ،راشد عباسی،مقصود چغتائی ،راجہ محسن مجید،ملک بشیر ، نذیر عثمانی ،بشیر اعوان ،ہارون آزاد ،سردار غلام ربانی ،جاوید عباسی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے مختلف مقامات پر صد ر مسلم کانفرنس کے ہمراہ مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی