جنرل پرویز مشر ف نے تحریک آزادی کشمیرکو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا،سیز فائر لائن پر قابض ہندوستان سے باڑ لگوائی‘ حریت قائدین کو تقیسم کروایا،

پاکستان میں کشمیریوںکی آواز بلند کرنے والے مجاہد ملت قاضی حسین احمد مرحوم سمیت دیگر قائدین کو بابند سلاسل کیا جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی بات چیت

منگل 17 اپریل 2018 18:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جنرل پرویز مشر ف نے تحریک آزادی کشمیرکو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا،سیز فائر لائن پر قابض ہندوستان سے باڑ لگوائی،حریت قائدین کو تقیسم کروایا،پاکستان میں کشمیریوںکی آواز بلند کرنے والے مجاہد ملت قاضی حسین احمد مرحوم سمیت دیگرقائدین کو بابند سلاسل کیا،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے چھوڑ کر اوٹ آف بکس حل کے نام پر اپنا کیس عالمی سطح خراب کیا،آج وہ کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ ان کا دل کشمیریوں کے ساتھ ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوںنے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ جنرل مشرف یوٹرن نہ لیتے تو آج کشمیری آزاد فضائوںمیںسانس لے رہے ہوتے،کشمیریوںنے ہندوستانی افواج کوشکست سے دوچا کردیاتھا ،ہندوستان بھاگنے کے راستے ڈھنڈرہاتھاکہ اس کو مشرف نے ایک بارپھر موقع دے دیا،ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیاہے بلکہ مذاکرات کو کشمیریوںکے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیاہے،کشمیریوںکی فتح کو دور لے جانے والے مشرف ہیں۔