انڈر 23 گیمز سوات ریجن میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر

سوات ڈسٹرکٹ نے 97 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، دیر اپر دوسرے نمبر پر رہی

منگل 17 اپریل 2018 18:06

انڈر 23 گیمز سوات ریجن میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میںمنعقدہ خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے ڈسٹرکٹ سوات نے 97 پوائنٹس کے ساتھ جیت لئے ، دیر اپردو گولڈ اور چھ سلور میڈلز جیت کر 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ دیر لوئر دو گولڈ تین سلور میڈلز کے ساتھ 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ،سوات کی سویر اتین گولد میڈلز جیت کر 25 پوائنٹس کی ساتھ بہترین ایتھلیٹ قرار پائی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک ودان ، جنرل سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن موسیٰ خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری گیمز حامد علی ، انٹر نیشنل کوچ جعفر شاہ ، ڈی ایس او کاشف فرحان ، ڈی ایس او طاہر ، مختیار ،سید بہادر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں،محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں مکان باغ سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد ہوئے جس میں سوات، دیر لوئر ، دیر اپر، شانگلہ اور چترال ڈسٹرکٹ کی چھ سو سے زائد خواتین ایتھلیٹس نے تیرہ مختلف گیمز میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

دوروزہ مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سوات نے ہاکی ، جوڈو ، ہینڈ بال ، بیڈمنٹن ، ایتھلیٹکس ، باسکٹ بال ، سکواش ، نٹ بال اور بیس بال میں گولڈ جبکہ ٹیبل ٹینس میں رنر اپ رہی ، دیر اپر نے کرکٹ اور ٹیبل ٹینس میں گولڈ جبکہ رسہ کشی ، ہاکی ، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال ، سکواش اور والی بال میں سلور میڈل حاصل کیا ، دیر لوئر نے رسہ کشی اور والی بال میں گولڈ جبکہ نٹ بال کرکٹ اور ایتھلیٹکس میں سلور میڈل جبکہ شانگلہ ڈسٹرکٹ نے جوڈو اور ہینڈ بال میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ایتھلیٹکس میں سوات نے تیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی دیر لوئر نو پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور دیر اپر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ایتھلیٹکس ایونٹ کے لانگ جمپ میں سوات کی اقراء نے گولڈ ، سویرا نے سلور اور چترال کی شہزادی نے برائونز میڈل حاصل کیا۔ سو میٹر میں سوات کی اقراء نے گولڈ ، شانگلہ کی فاطمہ اور چترال کی نیلم نے سلورمیڈل جبکہ دیر لوئر کی ریما نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔

جیولن تھرو میں سوات کی سویرانے گولڈ ، اقراء نے سلور اور شہزادی نے برائونز میڈل جیتا ، ڈسکس تھرو میں دیر لوئر کی مروہ نے گولڈ ، سوات کی سویرانے سلور اور اقراء نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ اسی طرح شارٹ پٹ میں سوات کی سویرانے گولڈ ، دیر لوئر کی مروہ نے سلور اور سوات کی کوثر نے برائونز میڈل اپنے نام کیا ۔انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزانٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آخری مرحلہ کل سے ڈی آئی خان میں شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :