مسئلہ پڑنے پرووٹ کا تقدس یاد آیا یا پہلے بھی تھا؟ میاں افتخار حسین

جہاں ایم پی ایز،سینیٹرزبک جائیں وہاں ووٹرزکےووٹ کا کیسا تقدس؟ بکنےوالےایم پی ایزاورسینیٹرزکوپتا نہیں ٹکٹ کیسے مل جاتا ہے؟ ’’ووٹ کوعزت دو‘‘سمینارسےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اپریل 2018 17:47

مسئلہ پڑنے پرووٹ کا تقدس یاد آیا یا پہلے بھی تھا؟ میاں افتخار حسین
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ پڑنے پرووٹ کا تقدس یاد آیا یا پہلے تھا؟ جہاں ایم پی ایز،سینیٹرزبک جائیں وہاں ووٹرزکےووٹ کا کیسا تقدس؟ بکنے والے ایم پی ایز اورسینیٹرز کو پتا نہیں ٹکٹ کیسے مل جاتا ہے؟ انہوں نے آج یہاں ’’ووٹ کوعزت دو‘‘ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ پڑنے پرووٹ کا تقدس یاد آیا یا پہلے بھی یاد تھا؟ سوچنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کودعوت دی جانی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

اگردعوت نہیں دی گئی توان کے ووٹ کے حصے کی عزت کون کرےگا۔ دیگرسیاسی جماعتوں کواگر دعوت نہیں دی گئی تومذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کیلئے ہروقت ساتھ ہیں۔ افتخار حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ کوکس بلا نے کاٹا تھا کہ وہ عدالت جائے؟ جہاں ایم پی ایزاور سینیٹرزبک جائیں وہاں ووٹرکے ووٹ کا کیسا تقدس؟ پانچ سال وزیر رہنے والا بھی کان میں پھونک مارنے سے پارٹی بدل لیتا ہے۔ بکنے والے ایم پی ایز اورسینیٹرز کو پتا نہیں ٹکٹ کیسے مل جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بکاؤ مال کو پہلے خود سر پرچڑھا لیتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ وہ بک گیا۔

متعلقہ عنوان :