امریکی ٹینس کھلاڑی ڈونلڈسن ٖغلط فیصلہ دینے پر کورٹ پر ہی ایمپائر پر برس پڑے

منگل 17 اپریل 2018 17:47

امریکی ٹینس کھلاڑی ڈونلڈسن ٖغلط فیصلہ دینے پر کورٹ پر ہی ایمپائر پر ..
مونٹی کارلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) امریکی ٹینس کھلاڑی جیرڈ ڈونلڈسن غلط فیصلہ دینے پر کورٹ پر ہی ایمپائر پر برس پڑے، میچ ختم ہونے کے بعد ایمپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چل دیئے، ڈونلڈسن کو مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پہلے رائونڈ میں حریف اسپینش کھلاڑی راموس وینولاس کے ہاتھوں 6-3 اور 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے رائونڈ میچ کے دوران اسپینش کھلاڑی راموس کی سروس جو کہ آئوٹ تھی لیکن ایمپائر آرناٹ گاباس نے اسے ان قرار دے دیا جس پر ڈونلڈسن ایمپائر پر برس پڑے، بعدازاں وڈیو ری پلے میں بھی دیکھا گیا کہ ڈونلڈسن صحیح تھے لیکن ایمپائر نے ہاک آئی استعمال نہیں کی۔ ڈونلڈسن نے شکست کے بعد مخالف کھلاڑی سے اپنے رویے پر معافی مانگی لیکن ایمپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :