انگلینڈ کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے بے تاب ہوں، بین سٹوکس

منگل 17 اپریل 2018 17:47

انگلینڈ کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے بے تاب ہوں، ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سٹار انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ٹیم کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کی بلندیوں پر پہچانے کیلئے بے تاب ہوں، بحیثیت آل رائونڈر میری کوشش ہو گی کہ ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ گزشتہ دو برس کے دوران انگلش ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے وہ عالمی درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہو کر اس وقت پانچویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

26سالہ آل رائونڈر نے گزشتہ سال برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑا کرنے کے بعد فروری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران دوبارہ ٹیم میں کم بیک کیا تھا لیکن وہ کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر ٹیسٹ میچز میں ہماری کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور ٹیم 2012ء سے اب تک دیار غیر میں صرف ایک ٹیسٹ جیت سکی ہے جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی طرف گامزن کرنے کیلئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :