وزیر اعظم (کل) دولت مشترکہ کے 25ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

منگل 17 اپریل 2018 17:36

وزیر اعظم (کل) دولت مشترکہ کے 25ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (کل)بدھ کو لندن میں شروع ہونے والے دولت مشترکہ کے 25 ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’ایک مشترکہ مستقبل کی جانب‘‘ رواں دواں ہے۔ پاکستان تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہے ،ْاس وقت دولت مشترکہ کے ملکوں کی تعداد53 ہے اور اس میں تمام براعظموں اور مختلف رنگ و نسل کے ملک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دولت مشترکہ کا یہ اجلاس پاکستان کو جدید اور ابھرتی ہوئی منڈی میں تغیر اور پیش رفت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو اب کاروبار‘ سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔لندن میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوئم‘ پرنس آف ویلز اور برطانوی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔یہ کانفرنس دولت مشترکہ کے دیگر رہنمائوں سے ملنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گی۔