موجودہ حکمران خو د تو علاج معالجہ کیلئے لندن چلے جاتے ہیںمگر غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں‘ذکر اللہ مجاہد

شہر میں الخدمت فاونڈیشن کی بدولت مستحق افراد صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں‘امیر جماعت اسلامی لاہو ر

منگل 17 اپریل 2018 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کی پہچان ہے۔مو جودہ حکمران خو د تو علاج معالجہ کیلئے لندن چلے جاتے ہیںمگر غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام حبیب پارک یوسی109 میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، صدر الخدمت فا ئونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد،یوسی امیر خواجہ وسیم ، محمد افضل خان ایڈمسٹریٹرالخدمت ڈسپنسری ، نائب صدر الخدمت ڈسپنسری ، پروفیسر علی احمد ،سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے موجودہ پروجیکٹس ڈسپنسری یاں ، ہسپتال ، سکولز ، یتیم بچوں کی کفالت ، صاف پانی کے فلٹر پلانٹس ودیگر شعبہ جات کی کارکردگی مثالی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن لاہور کے ذمہ داران خدمت خلق کے لیے دن رات کوشاں ہیں جس کی بدولت عوام الناس صحت و تعلیم اور معیاری سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ موجودہ حکمرانوںنے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی غریبوں اور متوسط طبقات کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن جماعت اسلامی اقتدار کے بنا ہی ملک بھر میں فلاحی کاموں اور خدمت خلق میں ہمیشہ اپنی مثال آپ ہے اوراب عوام ملکی نظام دیانتدار قیادت کے ہاتھوںمیں دیکھنا چاہی ہے ۔

اس موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن لاہورعبدالعزیز عابد نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فری میڈیکل کیمپ اس سال میں 28 واں ہے جس میں 400 سے زائد مستحق لوگوں مستفید ہوئے ہیں اور لوگوں میں پانچ دن تک کی فری ادویات فراہم کی گئی ہیں فری بلڈگروپنگ اور فری ٹیسٹ کئے گئی ۔ میڈیکل کیمپ میں 2 آئی ای این ٹی سپیشلسٹ لیڈی ڈ اکٹرزاور سپیشلسٹ جنرل میڈیکل ڈاکٹرز اور دیگر ذمہ داران نے اس خدمت کے کام میں حصہ لیا ۔