الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پولنگ عملے کی تربیت کرنے کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی چھ روزہ ٹریننگ ورکشاپ مکمل

منگل 17 اپریل 2018 17:26

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پولنگ عملے کی تربیت کرنے کیلئے ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ضلع قصور میں پولنگ عملے کی تربیت کرنے کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی چھ روزہ ٹریننگ ورکشاپ مکمل ۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پولنگ عملے کی تربیت کرنے کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی چھ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر قصور خالد رشید نے تربیت حاصل کرنیوالے 34ماسٹر ٹرینرز میںسرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر لیڈ ٹرینر زڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیخوپورہ زاہد سبحانی ‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور رحمزادہ خان ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اویس عابد بھی موجود تھے ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں الیکشن 2018ء میں فرائض سرانجام دینے والے پولنگ عملے کی تربیت کیلئے ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دی گئی ہے جو عام انتخابات کیلئے فرائض سرانجام دینے والے پرزیڈنگ ‘اسسٹنٹ پرزیڈنگ اور دیگر عملے کو تربیت دینگے ۔