طلبا و طالبات واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

منگل 17 اپریل 2018 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) لطیف ایجوکیشن ہائی سکول‘ گھاس منڈی سٹاپ‘ باغبانپورہ‘ لاہور اور فاطمید فائونڈیشن لاہور سینٹر‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ وحدت روڈ‘ چوک بھیکے وال‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے واپڈا گرلز ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹائون‘ لاہور‘ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ مزنگ‘ لاہور‘ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول‘ ریٹی گن روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ مصری شاہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ مصری شاہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 519 تھی۔

متعلقہ عنوان :