مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

نوازشریف 21اپریل کو ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کریں گے

منگل 17 اپریل 2018 17:26

مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ، 21سے 28اپریل تک مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن اور جلسے منعقد کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں (ن) لیگ نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے 21سے 28اپریل تک مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن ، جلسے اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف 21اپریل کو ساہیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :