وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سویلین میں عسکری ایوارڈز تفویض کئے

منگل 17 اپریل 2018 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز /سیلرز اور نیو ی سویلین کو عسکری ایوارڈز تفویض کئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ستارہ امتیاز(ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور عمران الحق، کموڈور محمد صدیق، کموڈور محمد مسعود عالم، کموڈوروقار احمد،کموڈورمحمد حسین سیال،کموڈورمحمدارسلان خان، کموڈور بلال رسول علوی، کموڈورمحمد ارشد جاوید،کموڈورمحمد سلیم،کموڈورمحمدجلا ل الدین قریشی، کموڈورشہاب قمر،کموڈوراسد تجمل ملک، کموڈورمحمدشفیق خان، کموڈورسید عزیرجیلانی، کموڈورطارق سعید احمد، کموڈورڈاکٹر سید محمود اختر حسین گردیزی اور کموڈور طاہر جاوید شامل تھے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے کیپٹن عتیق احمدخان ، کمانڈرقدرت اللہ خان، کمانڈر عطاء الرحمن ہاشمی، کمانڈر رمیز نیاز، کمانڈر محمدضمیر احمد، کمانڈر اعجاز احمد، کمانڈر سید عامر رضا، لیفٹیننٹ کمانڈر عنبرین ابرار، لیفٹیننٹ کمانڈر ناصر علی کھرل، لیفٹیننٹ کمانڈر طاہر مجید عاصم اور لیفٹیننٹ کمانڈر عثمان ظفر کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔پاک بحریہ کے اڑتیس ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت(ملٹری) کلاسI-،تمغہ خدمت(ملٹری)کلاسII-اورتمغہ خدمت(ملٹری) کلاسIII-سے نوازا گیا۔

ستائیس آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلین کو چیف آف دی نیول اسٹاف مراسلہء تحسین سے بھی نوازا گیا۔تقریبِ تفویض ایوارڈز میں مسلح افواج کے حاض سروس اور ریٹائر آفیسرز اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل ِخانہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔