عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد کردی

منگل 17 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) انسداد دہشتگردی گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔منگل کو انسداد دہشتگردی گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی ذاکر ڈاڈا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب نے بتایا کہ عزیر بلوچ اور دیگر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے ارشد پپو اور تین افراد کو قتل کیا، قتل کے بعد ملزمان نے ملکر مقتول ارشد پپو کی لاش کی بے حرمتی بھی کی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے ارشد پپو کو قتل کرنے بعد اسکے سر کو فٹ بال کر کھیلا اور بعد میں لاش کو جلایا۔۔عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان نے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے لہزا ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی جائے۔عدالت نے اسپیشل پبلک کا موقف سننے کے بعد لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی زاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :