کرپشن کیس، ذیشان کریمی مظاہرحسین اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت9 مئی تک ملتوی

منگل 17 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت اور 2ارب37کروڑ روپے کے کرپشن کیس میں ذیشان کریمی مظاہرحسین اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت9 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت اور 2ارب37 کروڑ روپیکرپشن کیس میں ذیشان کریمی مظاہرحسین اوردیگر کی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف شیل کمپنی نے ملزمان کی غیررجسٹرڈ کمپنی سے تیل سپلائی کا معاہدہ کیا تیل پاک آرمی نیوی اورائرفورس کوسپلائی کرنا تھا ملزمان نے صرف تین فیصد تیل ایوی ایشن جبکہ 97 فیصد تیل اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا ملزمان نیشیل کمپنی سی13لاکھ لیٹرجیٹ فیول خریدا ملزمان نے فیول دفاعی اداروں کے بجائے اوپن مارکیٹ میں فیول فروخت کردیا ملزمان نیقومی خزانیکو 2ارب37کروڑروپیکا فراڈ کیا ڈرافٹ ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کردیا ہیڈرافٹ ریفرنس کی منظوری کیبعد عدالت کو آگاہ کردیا جائیگا عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :