لیویز فورس کی بروقت کارروائی، چوری شدہ گاڑی برآمد، ایک ملزم گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 16:50

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) لیویز فورس کی بروقت کاروائی چوری شدہ گاڑی برآمد ایک ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ بازار میں پائیلٹ اسکول کے قریب سے عبداللہ نامی شہری کی آلٹو کار گاڑی چوری ہوگئی،اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کی ہدایات پر لیویزفورس نے ناکہ بندی کی اور کھڈکوچہ میں لیویز چیک پوسٹ پرموجود لیویز فورس نے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم مجیب الرحمن کو گرفتار کرکے ملزم اور گاڑی سٹی پولیس کے حوالے کیا۔مزیدکاروائی سٹی پولیس کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :