کوئٹہ شہر میں اقلیتی برادری اور نہتے معصوم شہریوں کو کی ٹارگٹ کلنگ ایک بزدلانہ فیل ہے،ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ

منگل 17 اپریل 2018 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی میئرمحمد یونس بلوچ نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں اقلیتی برادری اور نہتے معصوم شہریوں کو کی ٹارگٹ کلنگ ایک بزدلانہ فیل ہے ،یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ یہ ایک بین الاقوامی سازش ہے اور اقلیتی برادری کو نشانہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جارہاہے ،جس کی ہم اور تمام کونسلران پرزور مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتی برادری کے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں ،انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کے اکثر ملازمین اقلیتی برداری سے تعلق رکھتے ہیں جس سے کارپوریشن کے عملہ کو کام کرتے ہوئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،انہوں نے کہاکہ ارباب اختیار کو ہوتے والے درپیش مسائل کا نوٹس لینا چاہیے اور ٹارگٹ کلنگ کو فوراً بند کیا جائے تاکہ معصوم شہری ایک پرسکون زندگی گزار سکے ۔

متعلقہ عنوان :