واٹس ایپ اور فیس بک کا دن رات استعمال، شوہر نے تنگ آ کر بیوی کو قتل کر دیا
تازہ ترین : 1

واٹس ایپ اور فیس بک کا دن رات استعمال، شوہر نے تنگ آ کر بیوی کو قتل کر دیا

واٹس ایپ اور فیس بک کا دن رات استعمال، شوہر نے تنگ آ کر بیوی کو قتل کر ..
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اپریل 2018ء) واٹس ایپ اور فیس بک کے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے شوہر نےبیوی کو قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے علاقے گروگرام میں 35 سالہ ہاروم نامی شخص کو بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہاروم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کی بیوی واٹس ایپ اور فیس بک پر لوگوں سے بات کرنے میں کئی گھنٹے گزار دیتی تھی۔

ہاروم کا کہنا تھا کہ اس کی لکشمی سے2006 میں شادی ہوئی تھی۔شادی کے کچھ سال بہت اچھے گزرے پھر اس نے اپنی بیوی کو سمارٹ فون لے کر دیا۔لیکن  میری بیوی نے موبائل کا استعمال بڑھا دیا۔ہاروم نامی شخص کا کہنا ہے کہ لکشمی موبائل کو زیادہ وقت دینے کی وجہ سے مجھے، بچوں اور میرے والدین کو وقت نہیں دے پاتی تھی۔جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی لکشمی کو قتل کر دیا۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 16:44:58

اس خبر پر آپ کی رائے‎