فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی جلد شروع کی جائیگی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کی جائیگی۔فلم کی کہانی محبت پر مبنی سچی کہانی ہے جو 2013ء میں ہوئی۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک کپور ہے جبکہ فلم پروڈیوسر رونی سکرووالا ہیں۔رونی سکرووالا ابھیشیک چیوبے کی فلم ’’سن چڑیا‘‘ میں بھی بطور پروڈیوسر ہیں۔ فلم میں سوشانت ، منوج باجپائی اور بھومی پیڈنیکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :