وقت ضیاع ہونے کیوجہ سے سوشل میڈیا کو خیر آباد کہا،کنگنا رناوت

منگل 17 اپریل 2018 16:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے دوری کیوجہ بتا دی۔منگل کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری سوشل میڈیا سے دوری کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے اکاؤنٹ کھولنے کا کہتے ہیں کیوں کہ کچھ کمپنیز اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے میرا سہارا لینا چاہتی ہیں کیوں کہ اٴْن کے نزدیک میرا سوشل میڈیا پر ہونا بہت ضروری ہے جو کہ میرے مطابق درست نہیں، میں اپنی زندگی میں اس کام کی تشہیر نہیں چاہوں گی جس میں میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ایسا ہرگز نہیںچاہتی کہ کوئی میری (سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر) نمائندگی کرتے ہوئے میری مصروفیات بیان کرے۔اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا:دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :