ڈیرہ اسماعیل خا ن،قدرتی گیس کی فراہمی کے منصو بے کا کا م تکمیل کے آخر ی مرا حل میں پہنچ گیا

منگل 17 اپریل 2018 16:30

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ڈی آئی خا ن میں جے یو آ ئی کے مر کز ی امیر مولانا فضل الرحمان کے منظور کر د ہ ایک ار ب روپے کے قدرتی گیس کی فراہمی کے منصو بے کا کا م تکمیل کے آخر ی مرا حل میں ہے مختلف مقا مات پر گیس کا افتتا ح بھی ہو چکا ہے تاہم اس پراجیکٹ کے انچار ج محکمہ سو ئی گیس کے آفیسر اعجاز خا ن گنڈہ پور من پسند علا قو ں کو گیس کی فراہمی پہلے دے رہے ہیں جن کا حق بعد میں بنتا ہے اور ظفر آباد کا لو نی جس کی جاب سب سے پہلے آئی تھی اور اسکا ٹی بی ایس سب سے پہلے لگ چکا ہے لیکن پراجیکٹ انچارج وہا ں پر نہ ہی پائپو ں کے جائنٹ لگا رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ اس علاقے کو سب سے آخر میں رکھا جا ئے اسی طر ح شاہجہا ن شہید ٹا ئو ن اور دیگر علاقو ں کو بھی گیس فراہم نہیں کی جبکہ انکی پائپ لائننگ عر صہ دراز سے مکمل ہو چکی ہے پائپ موجود ہو نے کے باوجو د پائپ لائننگ کا کام بھی بند پڑا ہے الیکشن سے قبل قائد جمعیت کے اس منصو بے کو مکمل ہو نا تھا لیکن پراجیکٹ انچار ج اعجاز خان کی غفلت و لا پر واہی کی وجہ سے یہ منصو بہ الیکشن سے قبل مکمل ہوتا نظر نہیں آتا عوامی سماجی حلقو ں نے ایم ڈی سو ئی گیس وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس شاہد خاقان عبا سی ، جی ایم سو ئی گیس کے پی کے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے اس منصو بے کو جلد پایا تکمیل تک پہنچا نے کیلئے فوری نوٹس لیں اور جو لوگ غفلت کے مرتکب ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :