جیکب آباد :ڈاکٹر ز کی مبینہ غفلت سے شہری کی ہلاکت ،اہل خانہ کا ایم ایس سول اسپتال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 17 اپریل 2018 16:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)ڈاکٹر ز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بزرگ شخص جاں بحق، ایم ایس سول ہسپتال اور ڈاکٹر کے خلاف ورثاء کا لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج نعرے تفصیلات کے مطابق شیرانپور کا دیہاتی 55سالہ عبدالوہاب منگنہار کودن کو پیٹ میں درد کی وجہ سے علاج کے لئے سول ہسپتال لایا گیا پر شام تک کوئی بھی ڈاکٹر دیکھنے تک نہیں آیا اور مریض تڑپ تڑپ کر فوت ہو گیا جس پر ورثاء نے سول ہسپتال میں شدید احتجاج کیا بعدازاںلاش آبائی گائوں شیرانپور لے گئے جہاں ورثاء نے پی ایس پی کے مرکزی رہنما اسلم میر تہیم کی قیادت میں لاش جیکب آباد گڑھی خیرو روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ڈی ایچ او اور سول سرجن کیخلاف سخت نعریبازی کی احتجاج میںعبدالوہاب کے بیٹے ندیم ،ایاز سمیت دیہاتیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے سول ہسپتال کے ڈاکٹرس پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت ڈاکٹر مریض کا معائنہ کرتے تو شاید اس کی جان بچ جاتی یوں ہمارے سامنے تڑپ تڑپ کر فوت نہ ہوتاہزاروں روپے تنخواہ لینے والے ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں دیتے یہ سراسر زیاتی ہے انہوں نے مطالبا کیا کہ عبدالوہاب کے فوت ہونے کا کیس ڈی ایچ او ،سول سرجن سول ہسپتال اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاج بڑھایا جائے گا۔