کراچی ،سینئر صحافی عبدالوسیع قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں

منگل 17 اپریل 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) آل پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر، نامور شوبز صحافی اور روزنامہ آغاز کراچی کے نیوز ایڈیٹر عبدالوسیع قریشی کی والدہ ماجدہ منگل کی صبح رضائے الہی سے انتقال فرماگئیں۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد، طارق روڈ کراچی میں ادا کی گئی جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب ،سیاسی و سماجی شخصیات ،صحافیوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعد ازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :