Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی منگھوپیر بچی کے قتل اور احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 17 اپریل 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیر زمان نے چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل اور اورنگی ٹان احتجاج میں پی ٹی آئی کارکن الیاس کے شہید ہونے اور عدنان کے شدید زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاس کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے رہنماں نے کہا ہے کہ پولیس نے احتجاج کرنیو الوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اس اندھا دھند فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کا کارکن الیاس شہید ہوگیا ہے جس کے اہل خانہ اس وقت شدید غم و اندوہ کا شکارہیں۔ پی ٹی آئی کا ایک اور کارکن عدنان اسی احتجاج پر ہونے والی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، پی ٹی آئی ان کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد اور ظلم و زیادتی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے شہید اور زخمی ہونے کے پیچھے حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جو حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والوں کو پکڑنے کے بجائے سندھ پولیس احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسارہی ہے۔ پارٹی کارکنان پر امن رہیں، ہم کارکنان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات