ماضی میںحلقے کی لوگوں کی خدمت کی ہے،2018کے الیکشن میں موقع ملا تومزید کام کرینگے،سردار عمر گورگیج

منگل 17 اپریل 2018 16:30

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سابق وفاقی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسر دار محمد عمر گورگیج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا این اے 268پر ہمارے تحفظات ہے اس حلقہ پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کردی ہے کوئٹہ پی بی5بی بی 6کے لوگوں کا ہمیشہ ہم سے محبت رہی ہے ماضی میں اپنے دور اقتدار میں اس حلقے کی لوگوں کی خدمت کی ہے ہماری کوشش رہی ہے کہ 2018کے الیکشن میں اللہ پاک نے ہمیں موقع دیا تو ضرور اس حلقہ میں مزید کام کرینگے اس حلقے میں بلوچ ،پشتون ،ہزارہ ودیگر برادری جو آباد ہے ان لوگوں نے ہمیشہ ہماری عزت کی ہے اور ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے مگر موجودہ حلقہ بندی میں ہمیں کوئٹہ پی بی5اور پی بی6سے الگ کرکے اس حلقے کی لوگوں سے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے انکا مزید کہنا تھا نوشکی ،چاغی ،کوئٹہ پی بی 5اور 6جو این اے دوساٹھ پر مشتمل تھا اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے شمار ترقیاتی اور اجتماعی کام کیا تھا آج بھی اس حلقے کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کو یاد کررہے ہیں ہماری دورحکومت کو پانچ سال گزر گیا اب تک اس حلقے میں کوئی ترقیاتی اور اجتماعی کام نہیں ہوا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اس حلقے میں لوگوں کو بے شمار ملا زمتیں اور اجتماعی کام کرکے سہولتیں فراہم کی تھی ہمارا خیال تھا حلقہ بندی کے بعد اس حلقے کو کم کر دینگے مگر موجودہ حلقہ بندی میں اس حلقہ کو این اے 268کر کے مشکالات میں مزید اضا فہ کردیا ہے اتنی طویل حلقہ کو سمجھنا اور الیکشن کمپین چلانا کسی بھی امیدوار کی بس کی بات نہیں ہے اور خصوصا کوئٹہ کے لوگوں کو ہم سے جدا کرنا انتہائی نا انصافی ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعتراضات جمع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :