مختلف محکموں سے بقایاجات وصول کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے د ی گئیں ،روینیو آفیسر حیسکو

منگل 17 اپریل 2018 16:30

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)حیسکو ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے روینیو آفیسر جلال الدین راجپوت نے کہا ہے کہ بجلی صارفین سے ریکوری تیز کر دی گئی ہے، اور مختلف محکموں سے بقایاجات وصول کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے د ی گئیں ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفیس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جلال الدین راجپوت نے کہا کہ حیسکو ڈویژن ٹنڈو محمد خان ، ٹھٹھہ، کوٹڑی، ٖپھلیلی حیدرآباد، اور دیگر شہروں میں بھتر بلنگ ڈیٹا فراہم کرنے پر تمام پیرا میٹرز کی کارکردگی پرسی ای او حیسکو حیدرآؓباد رحم علی اوٹھو نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈویژن ٹنڈو محمد خان نے چوراسی فیصد ریکوری دکھا کر بجلی صارفینوں سے پانچ کروڑ بیاسی لاکھ روپے ریکوری کر کے نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے، اور مختلف سرکاری محکموں میونسپل کمیٹی، مختیارکار آفیس، ڈی سی آفیس، ایجوکیشن آفیس اور دیگر محکموں سے بقایاجات وصول کرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں ان سے ریکوری کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام بجلی صارفین اور محکموں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بقایاجات جلد از جلد ادا کر دیں ورنہ ان کے کنیکشن کاٹ دیے جائیں گے اور دوبارہ کنیکشن کی بحالی کے لئے انہیں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑے گا۔اس موقعے پر حیسکو چیف آٖفیسر فاروق اعوان، روینیوآٖفیسر محمود علی قائمخانی، اے سی الطاف حسین میرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔