معاشرے میں بہتری کے لئے سب سے اہم ترین عمل اچھی تعلیم و تربیت ہے ،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

منگل 17 اپریل 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ معاشرے میں بہتری کے لئے سب سے اہم ترین عمل اچھی تعلیم و تربیت ہے جس کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی سے صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم دینا پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے ہماری پارٹی کی پالیسی کی نقالی کر کے اسکو اپنے نام سے منسوب کرنے والوں کو آج رسوائی کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ضلع کونسل کی ترجیعات میں تعلیم کی فروغ شامل ہے حالانکہ ہمارے دائرہ اختیار میں تعلیم کا شعبہ نہیں پھر بھی تعلیمی سرگرمیوں کی بھر پور سر پرستی کرنے کے ساتھ ضلع کونسل کی حدود میں آنے والے تعلیمی اداروں کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے لئے متواتر دورے کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل صالح محمد گوٹھ میں طیبہ فلو شپ اسکول میں تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر دائریکٹر ایڈمن شریف شیخ، اراکین کونسل مہرالنساہ بلوچ، جہانگیر لاشاری ، ابوبکر میمن بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کی بدولت ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آ رہا ہے ہماری حدود میں کئی طالب علموں نے غیر ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے یہی وہ نکتہ ہے جس کے حصول کے لئے تمام جیالے نمائندے مساوی طور پر اپنی صلاحتیں بروئے کار لارہے ہیں اس سلسلے کو مزید و سعت دی جا رہی ہے ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد اعلیٰ تعلیم حاصل کرے ان کے خواب کو پیپلز پارٹی حقیقت کا روپ دینگی بلدیاتی سہولیات کے ساتھ ہر وہ امور انجام دینگے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے

متعلقہ عنوان :