امریکا:ریاست کیرولینا کی جیل میں جھگڑے سے 7 قیدی ہلاک‘ 17 زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 16:29

امریکا:ریاست کیرولینا کی جیل میں جھگڑے سے 7 قیدی ہلاک‘ 17 زخمی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصے کی مقامی جیل میں رات گئے جھگڑے میں 7 قیدی ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں جھگڑے کا آغازرات گئے ہوا۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے تصدیق کی کہ لی سی آئی سینٹر میں جھگڑے کے دوران 7 قیدی ہلاک ہوگئے اور 17 زخمی قیدیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس حوالے سے ٹوئٹ کیا گیا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی فورس اور جیل گارڈز کے دستوں میں شامل تمام اہلکار محفوظ رہے۔حکام کے مطابق واقعے میں ملوث متعدد قیدیوں سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا کہ لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں تقریباً 16 سو قیدی ہیں، اس جیل کی سیکورٹی انتہائی سخت ہے، جسے 1993 میں تعمیر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :