مہاجرین کی میزبانی کرنے والے یورپی شہروں کو فنڈز فراہم لئے جائیں، فرانسیسی صدر

منگل 17 اپریل 2018 16:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون نے ایک ایسا یورپی پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اپنے ہاں مہاجرین کو زندگی بسر کرنے اور ان کے انضمام کے لیے کام کرنے والے شہروں کو فنڈزفراہم کرے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون نے یورپی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یورپی پارلیمان کو 2019ء میں اپنی موجودہ مدت کے خاتمے سے قبل مائیگریشن کے معاملے، ڈیجیٹل ٹیکس نظام اور یورو زون میں اصلاحات کے معاملے پر پیشرفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے مہاجرین کو یورپ کے اندر ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور متنازعہ ڈبلن ریگولیشن کے حوالے سے بھی بحث کا آغاز کرنے پر زور دیا جس کے مطابق کسی مہاجر کی پناہ کی درخواست کی وہی ریاست ذمہ دار ہو گی جہاں وہ مہاجر پہلی بار رہے گا۔