سعودی عرب، یمنی باغیوںکی جانب سے نجران پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

منگل 17 اپریل 2018 16:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے نجران پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق یمنی حوثیوں باغیوں نے نجران پر پیر کی شب داغا میزائل داغا جسے فوج کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ناکارہ دیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی شام عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن کے مغربی ساحلی شہر المخا پر داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :