سندھ گیمزسائیکلنگ چیمپئن شپ، سائیکلسٹس کی تیاریاں زوروشور سے جاری

منگل 17 اپریل 2018 16:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ گیمز سائیکلنگ چیمپئن شپ شپ ریس کے لئے سائیکلسٹس کی دھواں دھار تیاریاںجاری ہیں، سندھ بھر کے 36 تیز رفتار سائیکلسٹ ’’فاتح سندھ‘‘ کی لڑائی لڑیں گے۔ شفاف نتائج کیلئے انٹرنیشنل کوچز اور ججز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، 22 اپریل کو سندھ گیمز کے سلسلے میں ہونے والی 60کلومیٹر طویل سائیکل ریس میں سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے، اس ریس کیلئے سندھ کے 36 تیز رفتار ترین سائیکلسٹ ’’فاتح سندھ ‘‘ کے لئے میدان میں اتریںگے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات منگل کے روز سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئر میں عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ اور ریس کے چیف آرگنائزر اور جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔

(جاری ہے)

ریس کے شفاف نتائج کے لئے انٹرنیشنل کوچز اور ججز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں محمد سہیل بلوچ، ظہیر خان، محمد حسین بلوچ، جمعہ خان بلوچ، خان محمد بلوچ، ملک نعیم احمد اور محمد رحیم بلوچ شامل ہیں۔

چیف جج کے فرائض جمعہ خان بلوچ کو دیئے گئے ہیں۔ سائیکل ریس صبح 7 بجے مزار قائد کے وی وی آئی پی گیٹ سے شروع ہوگی اور براستہ شاہراہ قائدین ، نرسری، شاہراہ فیصل، کارساز، ڈرگ روڈ، ایئر پورٹ، ملیر، لانڈھی، نیشنل ہائی وے اور رزاق آباد سے ہوتی ہوئی اسٹیل ٹاؤن شپ جائے گی اور پھر واپس اسی راستے سے مزار قائد کے نمائش چورنگی والے گیٹ کے پاس انڈر پاس کے سامنے اختتام پذیر ہو گی۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ سیکورٹی اداروں کے فول پروف انتظامات کیلئے تمام متعلقہ اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :