عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل( کل )کھیلا جائے گا

منگل 17 اپریل 2018 16:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) خضریٰ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام عامرحیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) جمعرات کو سٹیگ کلب اور ٹا ئون شپ وائٹس کے مابین سٹیگ کلب گرا ئونڈ ماڈل ٹا ئون میں کھیلا جائے گا، فرقان بٹ ، عابد حسین اور ساجد عثمان کو سیمی فائنل میں میچ آفیشلز تعینات کیا گیا ہے، کریسنٹ کلب بھی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے، چوتھے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم کریسنٹ کلب کے مد مقابل آئے گی، چوتھا کوارٹر فائنل ہفتے کو شائننگ کلب اور اپالو کلب کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :