یوسین بولٹ نے پاکستان آنے کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

منگل 17 اپریل 2018 16:09

یوسین بولٹ نے پاکستان آنے کے حوالے سے خوشخبری سنا دی
گولڈ کوسٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ توجہ کا مرکز بنے رہے۔

(جاری ہے)

ان کی آمد پر سٹیڈیم میں موجود 35 ہزار تماشائیوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا اور تقریب کے اختتام پر تماشائیوں اور انٹر نیشنل میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔ پاکستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اب حالات کے اچھے ہونے کی خبریں آرہی ہے، ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر کے آئی ہے، مجھے اگر حکومتی سطح پر پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تو اس بارے میں مثبت انداز سے سوچوں گا۔