افغانستانی کرکٹر محمد شہزاد کو بلااجازت پاکستان کلب کرکٹ کھیلنے پر جرمانے کا سامنا

منگل 17 اپریل 2018 16:00

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) فغانستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو بلااجازت پاکستان میں کلب کرکٹ کھیلنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزاد زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں واپسی کے بعد پاکستان گئے تھے جہاں پر انہوں نے پشاور میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ مارکیٹنگ لطف اللہ ستناک زئی نے بتایا کہ شہزاد نے این او سی حاصل کئے بغیر ہی پاکستان کلب کرکٹ کھیلی اسلئے بورڈ نے ان پر 3 لاکھ افغانیز جرمانہ عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہزاد نے مستقبل میں ایسی حرکت دوہرائی تو ان پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :