پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے فضائی مسافرین کی تعداد بڑھ رہی ہے،کانا پورن اپی نان کل

منگل 17 اپریل 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل کے کنٹری منیجر کانا پورن اپی نان کل نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے فضائی مسافرین کی تعداد بڑھ رہی ہے فی الحال تھائی ایئر ویز کی پرواز بینکاک سے براستہ مسقط پاکستان کے لیے چلائی جارہی ہیں اور مستقبل میں براہ راست کراچی ودیگر شہروں سے بینکاک کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی وہ مقامی ہوٹل میں تھائی فوڈ فیسٹیول کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر تھائی لینڈ کے اعزازی مشیر تجارت عارف سلمان اور ہوٹل کے جنرل مینیجر عظیم قریشی نے بھی میڈیا سے بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

تھائی ایئر ویز کے کنٹری مینیجر نے کہا کہ موجودہ وقت میں کراچی اور لاہور کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جارہی ہیں اور اسلام آباد کے لیے ہفتے میں4پروازیں چلتی ہیں تاہم نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائی گی ایک سوال پر کنٹری مینیجر نے کہا کہ اس وقت تھائی ایئر ویز کے پاس تقریبا ایک سو جہازوں کا فلیٹ ہیں جس میں جدید جہاز موجود ہیں تاہم وقت آنے پر جہازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ افراد نے تھائی لینڈ کا ویزا حاصل کیا تھا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یا دیگر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری ترقی کررہی ہیں انہوں نے فوڈ فیسٹیول کے انعقاد پر ہوٹل انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے لوگ تھائی لینڈ کے کھانے شوق سے کھاتے ہیں عارف سلمان نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعلقات مضبوط ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشکلات دور کر کے پاکستان میں بھی سیاحت کو فروغ دیاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول اچھی کاوش ہے ایسے ایونٹ ہونا چاہیے عظیم قریشی نے کہا کہ ملک اور کراچی میں ماضی میں جو صورتحال تھی اس سے ہوٹل انڈسٹری بھی متاثر تھی تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے سی پیک اور دیگر صورتحال کی وجہ سے کاروباری شعبے میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :