آزادکشمیرمیںتعمیروترقی اورلوگوںکے بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں ،ْچوہدری طارق فاروق

آزاد کشمیر حکومت عوامی توقعات کے عین مطابق بنیادی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرر ہی ہے ،ْقائمقام صدر آزاد کشمیر

منگل 17 اپریل 2018 16:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیںتعمیروترقی اورلوگوںکے بنیادی مسائل حل ہورہے ہیںآزاد کشمیر حکومت عوامی توقعات اور خواہشات کے عین مطابق دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرر ہی ہے کوٹلی گریٹرواٹرسپلائی سکیم کوجلدازجلدمکمل کیاجائے گاپانی کوآلودگی سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھاجارہے ہیںشہریوںکوصاف پانی کی فراہمی کے لیے سیوریج نظام کی بہتری، نئی پایپ لائنیںبچھانے کے ساتھ ساتھ واٹرٹریٹ منٹ پلانٹ لگاکرشہریوںکوحفظان صحت کے اصولوںکے عین مطابق پانی فراہم کیاجائے گاپانی عظیم نعمت ہے اس کااستعمال احتیاط سے کریںپانی اوران کے ذخائر کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے محکمہ صحت ، پبلک ہیلتھ اوردیگرمحکمہ جات لوگوںکوپانی ابال کراستعمال کرنے کے حوالے سے لوگوںمیںآگاہی پیداکریں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرئنگ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کوٹلی شہر کے لیے سیوریج سکیم اور واٹر سپلائی سکیم کی ڈسٹری بیوشن لائن کی تبدیلی کے لیے الگ سکیم شامل کرے ۔

(جاری ہے)

حکومت دونوں منصوبوں کے لیے ترجیحاً فنڈز مہیا کرے گی ۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میںمنعقدہ اعلیٰ سطحیٰ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیرمال،بہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان ودیگربھی موجودتھے۔ قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ ،انجینئرنگ،محکمہ صحت عامہ ودیگرمحکمہ جات ایک ہفتے کے اندرشہرمیںپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے تمام ذرائع کالیبارٹری ٹیسٹ کروائیںآئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میںکوٹلی شہرکے لیے سیوریج سکیم بمعہ ٹریٹ منٹ پلانٹ اورپانی کی فراہمی کے لیے تقسیم کارلائینیں تبدیل کرنے کے منصوبہ کے لیے فنڈزفراہم کرینگے انہوںنے کہاکہ چیف انجیئنرنگ پبلک ہیلتھ کو کوٹلی گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے PMUکی جلد تکمیل کویقینی بنائے قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ میںنے شہر میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج اور دیگر مسائل کے فوری حل اور مانیٹرنگ کے لیے وزیر مال سردار فاروق سکندر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جس کے ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ او ایم ایس اور ایکسئن پبلک ہیلتھ ممبر ہونگے ۔

اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ شہر میں پانی کی کل ضرورت 26لاکھ گیلن ہے محکمہ روزانہ 16لاکھ گیلن پانی فراہم کر رہا ہے جو 9ٹیوب ویلز کے ذریعے ممکن بنایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ 3لاکھ گیلن پانی دریائے پونچھ کے ساتھ بنائے گئے کنواں سے مہیا کیا جاتا ہے ۔ قائم مقام وزیر اعظم نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کوٹلی شہر کے لیے سیوریج سکیم اور واٹر سپلائی سکیم کی ڈسٹری بیوشن لائن کی تبدیلی کے لیے الگ سکیم شامل کرے ۔

حکومت دونوں منصوبوں کے لیے ترجیحاً فنڈز مہیا کرے گی ۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔ قائم مقام وزیر اعظم نے تمام محکموں کو سننے کے بعد حکم دیا کہ کوٹلی شہر اور مضافات میں پینے کے پانی کی فراہمی کے تمام ذرائع ، چشمہ ، ٹیوب ویلز اور کنواں سے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائے اور مضر صحت قرار پانے والے پانی کے استعمال سے متعلق سوشل میڈیا ، کیبل نیٹ ورک اور پرنٹ میڈیا آگہی مہم چلائی جائے ۔

قائمقام وزیراعظم نے فتح پور تھکیالہ میں واٹرسپلائی سکیم کے حوالہ سے خصوصی ہدایات بھی جاری کیںجس کی روشنی میںشہریوںکو پینے کاصاف پانی دستیاب ہوسکے۔اجلاس میںچیف انجینئر پبلک ہیلتھ خالد سلطان ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی ڈاکٹر طارق ، ڈی ایچ او سید شفقت شاہ، ڈپٹی کمشنر حمید کیانی، مہتمم پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل، انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان ودیگر افسران نے شرکت کی۔