حیدرآباد، 2 گروپوں میں تصادم، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
تازہ ترین : 1

حیدرآباد، 2 گروپوں میں تصادم، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) حیدرآباد میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بھٹائی ٹائون میں معمولی تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، تصادم کے دوران گولی چلنے سے دس سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق اورخواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں رخسانہ، ماروی، سویرا اور فرحانہ شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 16:00:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :