نواز شریف کے خلاف پابندیوں کے پہاڑ کھڑے کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا،حاجی شاہجہاں

منگل 17 اپریل 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدرکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 سے قائد محمد نواز شریف کے متوقع امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے قائد میاں محمد نواز شریف کے خطاب پر پابندی کے فیصلے کو جمہوریت کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت عوام کی زبان ہوتی ہی․ سیاسی رہنمائوں کی تقاریر کروڑوں انسانوں کے جذبات کی ترجمانی ہوتی ہیںجیسے روکنا ہوائوں پر کمند ڈالنے کے برابر ہوتا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے امریکی صدر بل کلنٹن کی طرف سے اربوں ڈالرز کی پیشکش ٹھکرائی اور اپنے وطن کو دشمنوں کی نظر بد سے ہمیشہ کے لئے محفوظ بنانے کے لئے ایٹمی دھماکے کئی․اربوں ڈالر ٹھکرانے والے میاں محمدنواز شریف چند کروڑوں کے لیئے اپنے عوام کا اعتماد مجروح نہیں کر سکتی․پاکستان مسلم لیگ(ن) دنیا کی واحد نظریاتی ریاست کی خالق جماعت اور قائد میاں محمد نواز شریف قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی جانشین ہیں جو ریاستی مفادات کے تحفظ اور ریاست کی بقا کی سیاست کرتے ہیں ہیں․ سندھ میں میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھ حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف پاکستان کی بقا اور تحفظ کی ضمانت ہیں․ میاں محمد نواز شریف کے خلاف پابندیوں کے پہاڑ کھڑے کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا․ عوام کی محبت اور عقیدت کبھی پابندیوں سے ختم نہیں ہوتی․ قیادت کی زبان بندی کارکنوں کی شہہ رگ پر ہاتھ رکھنے کے مترادف ہی․ پاکستان میں سیاست کو پابند سلاسل کرنے اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی تاریخ مارشل لائوں کی پیداوار ہے جس کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں بھی کیا اور آئندہ بھی جمہوریت کی بقا کے لئے کرتے رہیں گی․ میاں محمد نواز شریف کے خطابات پر پابندیاں لگانے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ نواز شریف پاکستان کے غریب متوسط اور تعلیمیافتہ طبقات کے دلوں پر راج کرنے والے رہنما ہیں دنیا کی کوئی پابندی کوئی قانون میاں محمد نواز شریف کی قوم کے دلوں پر حکمرانی ختم نہیں کر سکتا․

متعلقہ عنوان :