میگا پاکستان پیپر اینڈ سٹیشنری شو 20اور 21اپریل کو لاہور ایکسپو میں منعقد ہوگا

منگل 17 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) میگا پاکستان پیپر اینڈ سٹیشنری شو 20اور 21اپریل کو لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگا جس میں لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، صوبائی وزیر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقامی و غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ ملک طاہر جاوید نے توقع ظاہر کی کہ یہ میگا شو کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور اس سے پیپر اینڈ سٹیشنری سیکٹر کی پوٹینشل اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اس میگا شو میں شرکت کریں جس سے انہیں برانڈ بلڈنگ اور مقامی و غیرملکی تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کو پوری طرح سپورٹ کرے کیونکہ یہ قومی خدمت کی مانند ہیں۔ شو کے آرگنائزر اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن معظم رشید نے بتایا کہ مقامی و غیرملکی کمپنیاں شو میں حصہ لے رہی ہیں اور توقع ہے کہ پچاس ہزار سے زائد افراد شو کاوزٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :