قرضوں کے سہارے حکومت کرنیوالوں نے عوام سے سکھ ، سکون اور چین چھین لیا ہے‘ یاسمین راشد

منگل 17 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں کی طرز حکمرانی کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں میں کمی ہونے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے جو کہ(ن) لیگ کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انصاف ، صحت اور تعلیم کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے اقتدارمیں قوم کو انصاف ،صحت اور تعلیم سے دور رکھا ہے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ قرضوں کے سہارے حکومت کرنے والوں نے عوام سے سکھ ، سکون اور چین چھین لیا ہے ، خود فریبی حکمرانوں نے پاکستان کی غریب عوام اور امیر طبقے کے درمیان ایک تضاد پیدا کردیا ہے ،اس تضاد میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے حکمران طبقہ خود کو عوام میںبالاتر سمجھ کر ان کے حقوق پامال کرکے اپنے محلوں میں دولت کے انبار لگانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاہے کہ پنجاب کے عوام صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، حکومت عوام کو سہولتیں دینے کے دعوے کرتی ہے مگر عملی طو ر پر اس کی کارکردگی صفر ہے ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے ،یہاں عوام کو معمولی قیمت کی دوائی بھی نہیں ملتی اسطرح تعلیم کے شعبہ میں بھی حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ،بے وسیلہ اور محروم افراد کے لئے حکومت پنجاب نے ابھی تک کوئی قابل ذکر قدم نہیں اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :