فواد عالم کا ٹیم میں شمولیت کا دروزہ کیسے بند کیا گیا ؟ حیران کن انکشاف

منگل 17 اپریل 2018 15:51

فواد عالم کا ٹیم میں شمولیت کا دروزہ کیسے بند کیا گیا ؟ حیران کن انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے حیران کن طور پر آئر لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرنےوالی ٹیم میں چار اوپنرز کو شامل کرکے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت کا راستہ بند کردیا۔ دورہ برطانیہ کےلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کرتے وقت چار ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جو پہلی بار ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

دنیا کی مشکل ترین کنڈیشن میں نوجوان کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سعد علی اور فہیم اشرف پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانےوالے امام الحق کو پاکستان ٹیم میں شامل کرانے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کردار اہم رہا۔

(جاری ہے)

وہ سلیکٹرز کےساتھ کئی میٹنگز میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے پر زور دیتے رہے۔

اس طرح اظہر علی، سمیع اسلم اور فخر زمان کی موجودگی میں چوتھے اوپنر کو منتخب کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان صلاح الدین گذشتہ کئی دوروں سے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ فواد عالم کا مقابلہ نوجوان سعد علی سے تھا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق ، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کا ووٹ سعد علی کے حق میں گیا تاہم اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امام الحق کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرکے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔22سالہ امام الحق حبیب بینک کی نمائندگی کرتے ہوئے27.75 کی اوسط سے222 جبکہ فواد عالم 145فرسٹ کلاس میچوں میں55.37کی بیٹنگ اوسط سے10742 رنز بنا چکے ہیں۔