آزاد کشمیر بھر میں پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی کا عمل شروع کر دیا ہے ،ْچوہدری لطیف اکبر

کارکن گھر گھر جا کر رکنیت سازی کی مہم کو کامیاب بنائیں تا کہ پیپلزپارٹی منظم وفعال سیاسی قوت بن کر ابھرے ،ْمرکزی صدر پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر میں معصوم نہتے کشمیریوں پر ظلم کی آواز اٹھانے کے بجائے حکومت مزید وزراء کی فوج بھرتی کر رہی ہے،یہ لوگ ملک قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے وزیر بنے ہیں ،ْ جلسہ سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 15:56

برنالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز ہاؤس برنالہ میں دوران رکنیت سازی و ممبر شپ مہم کے آغاز پر جلسہ سے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ممبر شب حاصل کرنے کی کوئی فیس نہیں کارکن گھر گھر جا کر رکنیت سازی کی مہم کو کامیاب بنائیں تا کہ پیپلزپارٹی منظم وفعال سیاسی قوت بن کر ابھرے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص علاقہ جات میں جلسوں کے بجائے جگہ جگہ کیمپ لگا کر رکنیت سازی کریں گئے جب ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگایا گیا تھا تو ان کے عزیز وں اقارب کو آخری دیدار بھی نہ کرنے دیا گیا تھا جب ضیاء اللہ الحق مر اتو اُس کو جگہ نہ مل سکی بھٹو شہید نے تو اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم نہتے کشمیری بہن بھائیوں بچیوں پر ظلم ہو رہا ہے آئے روز لاشیں گرائی جارہی ہیں ، اس ظلم کی آواز اٹھانے کے بجائے حکومت مزید وزراء کی فوج بھرتی کر رہی ہے وزیروں میں اضافہ کیاجارہا ہے ۔

یہ لوگ ملک قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے وزیر بنے ہیں کشمیر کی آزادی کے ساتھ حکومت دھوکہ کر رہی ہے شہید ہونے والے خاندان کو معاوضے دینے کے بجائے ان وزراء کی فوج کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں خرید رہی ہے جس طرح میاں نوا ز شریف کشمیریوں کے ساتھ غداری کرکے ذلیل ہو رہا ہے آزاد کشمیر کی بھی لولی لنگڑی حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے گئی ، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی تباہی و خاتمے کی نشانیاں واضع کیں سینٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ثابت کر دیا کہ وہ آج بھی مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ جنرل الیکشن میں پنجاب اور وفاق میں بھی اپنی حکومت بنا کر دیکھائے گئی ۔

سینئرنائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ مجھ سے بے پناہ محبت کر تے ہیں اور میں بھی انکے لیے دلی محبت رکھتا ہوں حکومت آنی جا نی چیز ہے مگر میں نے نہ تو کسی کی اراضی پر قبضہ کیا ہے اور نہ ہی کسی کا حق چھینا ہے میں اپنے والد محترم چوہدری اشرف( مرحوم) کی طرح صاف ستھری سیاست کا قائل ہوں ۔

آئے روز کرپشن کا واویلہ کرنے والے کئی سالوں سے میری کرپشن کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں مگر اللہ کے فضل سے میرا ماضی بے داغ ہے ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ کر سکے ۔ میرا ساتواں اٹھواں الیکشن ہے میں نے لوگوں سے ووٹ مانگے مگران کی طرح حکومتی خزانے سے ایک روپیہ بھی نہ خرچ کیا ۔ نواز شریف نے کشمیریوں کے خون کے ساتھ غرداری کی جسکی سزا بھگت رہا ہے میرے دور کی100کے لگ بھگ سڑکیں زیر کار ہیں اُن پر جلد کام شروع نہ کیا گیا تو ان ملازمین کو دفاتر سے باہر کھینچ کر لائیں گے ۔

جو کہ اس کام میں روکاٹ بنے اور طفل تسلیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برنالہ پل میں ٹیمپرنگ و کرپشن کی گئی لیکن ہم عوام کی تعمیر ترقی کے حامی ہیں اس لیے کوئی رکاوٹ نہیں کی لیکن انشاء اللہ وقت آنے پر ثابت کروں گا کہ یہ منصوبہ ٹیمپرنگ و کرپشن کی پیداوار ہے میں نے ملوٹ میں پانچ کڑور کی لاگت سے پل تعمیر کروایا ہے جو اس سے لمبائی میں دوگنا ہے ۔

چوہدری قاسم مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ دھندلی کی پیدوار لولی لنگڑی کی حکومت جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ۔فاروق حیدر جو کہ اپنے بیان میں کہتے تھے پہلے ہی وزراء خزانے پر بوج ہیں اب کیوں دوبارہ وزراء کی فوج بھرتی کی جارہی ہے ۔ جلسہ سے خطاب کرنے والوں میںخواتین ونگ ضلع بھمبر کی نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،ممونہ حسین ، چوہدری ولید اشرف، بابو عبد الحمید ،راجہ محمد شفیق نامز امیدوار ضلع کونسل امبٹریالہ ، بابا نذیر ، ڈپٹی جنر ل سیکرٹری پیپلزپارٹی حافظ عابد نقیبی ، چوہدری وحید اکرم ، راجہ اعجاز، راجہ افضل ملوٹ ، چوہدری الطاف، چوہدری احسان اللہ خربوزہ ، چوہدری دلاور پوڑ ، چوہدری انعام الحق ، ابراہیم رفیق ڈھانگری ، PVOحافظ عمران ، چوہدری عامر ذیشان، ظفر اقبال شامل تھے ، جبکہ صدارت بائو عبدلحمید نے کی ۔

اسٹیج سیکرٹری عبد الرحمان پھابنڑہ ، مہمانوں کا استقبال چوہدری اکمل اکرم کڈہالہ ،چوہدری عامر شہزادہ ، سابقPROملک بابو خان ،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی انصر مغل ، ٹھیکیدار چوہدری لطیف کنجلور نے کیا ۔ کشمیر پریس کلب برنالہ کے میڈیا نمائند گان چوہدری شاہد الرحمان سینئر صحافی ،انصر محمود آہی، سلیمان جرال ،شبیر حسین مرزا، اسلم جرال ، حامد لطیف جرال کے علاوہ پیپلزپارٹی ودیگر حلقہ کی کثیر تعداد نوجوانوں نے شرکت کی ۔

جلسہ کے اختتام پر سنیئر نائب صد پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے پارٹی کے منتخب کردہ ممبران کو رکنیت سازی کارڈ اپنے اپنے دست مبارک سے دئیے۔ ٹھیکیدار چوہدری لطیف کنجلور ٹال والے کی ٹیم نے پروگرام کو کامیاب کرانے کیلئے بہترین محنت کی ۔ممبر شپ مہم ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی شرکاء ساتوں یونین کونسلوں سے پیپلز ہاوس میں جمع ہوئے بعد میں مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :