ساہیوال، غیرت کے نام پر باپ نے 16سالہ بیٹی سلمی کو گلہ دبا کر ہلاک کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 15:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) نواحی چک 98/9.Lمیں غیرت کے نام پر باپ مشتاق احمد نے 16سالہ بیٹی سلمی کو گلہ دبا کر ہلاک کر دیا ارو فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے مشتا ق احمد محنت کش کی بیٹی سلمیٰ کے ،والدین نیا س کی منگنی اس کی مر ضی کے خلاف طے کر دی لیکن سلمیٰ کی ایک نوجوان آشنا ئی تھی اور سلمیٰ دو روز قبل آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی اسکے والدین پنچایت کے ذریعے واپس لے آئے اور سوموار کی رات 12بجے باپ مشتاق اھمد نے سلمیٰ کا گلہ دبا کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :