اوپن یونیورسٹی،ادبی میلے کی تقریبات میں زیتون بانو ،ْ شیخ ایاز اور میرگل خان نصیر کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا
زیتون بانو پہلی خاتون لکھاری ہیں جنہوں نے پشتون جیسے سخت معاشرے میں خواتین کے معاشرتی اور گھریلو مسائل کو بڑی جرا ت اور بہادری کے ساتھ پیش کیا ،ْمقررین
منگل 17 اپریل 2018 15:56
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ زیتون بانو پہلی خاتون لکھاری ہیں جنہوں نے پشتون جیسے سخت معاشرے میں خواتین کے معاشرتی اور گھریلو مسائل کو بڑی جرا ت اور بہادری کے ساتھ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ زمانہ تھا جس میں ایسے اظہارات پر سخت پابندی تھی۔مقررین نے کہا کہ 1958ء میں زیتون بانو کا پہلا افسانوی مجموعہ " زندہ غم:"سامنے آیا اور اُس وقت سے لیکر آج تک زیتون بانو کا ادبی سفر تسلسل سے جاری و ساری ہے۔ شعبہ پاکستانی زبانیں کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر عبدالله جان عابد نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو آج پشتوں زبان کی سینئر ترین فکشن نگار محترمہ زیتون بانو کے ساتھ دوسری نشست منعقد کرانے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ محترمہ زیتون بانو نے اپنی ادبی زندگی کے مختلف مراحل اور پہلوئوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور آج سے ستر سال پہلے کے مخصوص پختون معاشرے ،ْ میں انہیں حصول علم ،ْ شعر و ادب سے تعلق اور ملازمت اختیار کرنے کے مراحل میں درپیش مشکلات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ میرا قلم میری زبان کا کام کرتا رہا۔ زیتوں بانو نے ادب کے قدیم اور جدید رجحانات اور اسلوب تحریر کا موازنہ کیا اور کہا کہ تنقیدی ادب انسان کی ذاتی ،ْ ذہنی ،ْ جذباتی اور سما جی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور معاشرہ کی ترقی کا باعث بنتا ہے۔دوسری دونوں نشستوں میں شیخ ایاز اور میر گل خان نصیر کے فکر و فن پر بحٹ مباحثے کئے گئے ،ْ مقررین نے دونوں ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گراں قدر خدمات پر ہم سب ان دونوں شخصیات کو ہمیشہ یاد رکھیںگے۔انہوں نے کہا کہ میر گل خان نصیر بلوچستان کے اور شیخ ایاز سندھ کے معروف شاعر تھے اور آج اُن جیسے شخصیات بہت کم ہیں۔میرگل خان نصیر کی یاد میں سیشن کے معاون ضیاء الرحمان بلوچ جبکہ مقررین میں ڈاکٹر واحد بخش بزدار تھے ،ْ اسی طرح شیخ ایاز:فکر و فن کے سیشن کے شرکاء میں فاظمہ حسن ار انعام شیخ شامل تھے جبکہ ڈاکٹر حاکم علی برڑو معاون تھے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.