اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کا خریداری مرکز گندم کا دورہ ،

آڑھتیوں کے داخلے پر پابندی برقرار

منگل 17 اپریل 2018 15:54

اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کا خریداری مرکز گندم کا دورہ ،
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کا خریداری مرکز گندم کا دورہ ،آڑھتیوں کے داخلے پر پابندی برقرار ،کسانوں اور زمینداروں سے گندم کی شفاف خریداری یقینی بنائی جائیگی ،رائے ونڈ مرکز 11ہزار میٹرک ٹن گندم خریدے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گندم کی فصل تیار ہونے کے بعد حکومتی سطح پر خریداری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے رائے ونڈ مرکزگند م کو اس سال 11ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف دیا گیا ہے کسانوں اور زمینداروں سے گندم کی خریداری صاف اور شفاف طریقے سے کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ ملک راشد نعمت کھوکھر نے مرکز گندم کا دورہ کیا اور زمینداروں کے مسائل سنے انہوں نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فیاض الحسن کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں اور زمینداروں کو ہر صورت ریلیف فراہم کریں انکی مناسب رہنمائی کریں انہوں نے کسانوں اور زمینداروں کیلئے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو ہدایت کی انہوں نے کہا کہ آڑھتی حضرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا زمینداروں اور کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے آڑھتیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی باردانہ کی منصفانہ تقسیم اور رقوم کی بروقت ادائیگی کر یقینی بنایا جائیگا اے سی رائے ونڈ نے مزید کہا کہ رائے ونڈ مرکز گند م کے ہدف کو ہر صورت پورا کریں گے اور گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں اپنا کردار ادا کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :