امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ’’پاک-امریکا تعلقات اور فروغ امن میں سفارتکاری کے کردار‘‘ کے موضوع پر پشاور یونیورسٹی کے طلبا کے مباحثے کی میزبانی کی

منگل 17 اپریل 2018 15:54

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ’’پاک-امریکا تعلقات اور فروغ امن میں سفارتکاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ سفارتکار ی انتہائی مشکل مسائل کا حل نکالتی ہے، سفارتکاری پاکستان کی آئندہ نسل کے رہنماؤں میں علاقائی امن اور استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پشاور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طالبعلموں کے ایک گروپ کو ’پاک-امریکا تعلقات اور فروغ امن میں سفارتکاری کے کردار‘ کے موضوع پر ایک مباحثے کی میزبانی کرتے ہوئے کیا۔

بعدازاں طالبعلموں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سفیر ڈیوڈ ہیل نے بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں ذاتی تجربے اور پیشہ ورانہ زندگی پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سفارتکار ی انتہائی مشکل مسائل کا حل نکالتی ہے اور پاکستان کی آئندہ نسل کے رہنماؤں میں ، جن کی آپ نمائندگی کرتے ہیں، علاقائی امن اور استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی افسران نے بھی طالبعلموں کو سفارتخانے کے کام کے بارے میں آگہی دی اور امریکا میں پاکستانی طالب علموں کے لیے موجود حصول تعلیم اور تبادلہ پروگراموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔ انہوں نے امریکی سفارتکاروں کے ساتھ ظہرانے میں شرکت کی اور سفارتخانے میں آویزاں پاکستانی فن پارے دیکھے۔طالبعلموں نے امریکی سفارتخانہ کے ماحول کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چیئرمین سید حسین شہید سہروردی نے کہا کہ یہ میرے طلبہ کے لیے کسی سفیر سے بات چیت اور پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گہرا ادراک حاصل کرنے کا منفرد موقعہ تھا۔ امریکی سفارتکاروں کے سامنے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع ملنا امریکاکے ساتھ موجود ہمارے تعلیمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :