برطانوی خبر رساں ادارہ رواٹر، امریکی اخبارات نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ پلٹزر پرائز کے حقدار قرار

منگل 17 اپریل 2018 15:54

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) برطانوی خبر رساں ادارے رواٹر نے رپورٹنگ اور فوٹوگرافی میں پلٹزر پرائز حاصل کرلیا جبکہ امریکی اخبارات نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو مشترکہ طور پر اس اعزاز کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواٹر کو یہ اعزاز فلپائنی صدر روڈیگو ڈوٹرٹی کے انسداد منشیات مہم کے دوران استعمال کئے جانے والے پولیس کلنگ سکواڈزکو بے نقاب کرنے اور بنگلا دیش اور میانمار میں روہنگیا مسلم مہاجرین کی حالت زار کی موثرانداز میں تصویر کشی پر دیا گیا جبکہ امریکی اخبارات کو یہ اعزاز امریکا میں جنسی ہراسگی 2016 ء کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت پر بہترین خبریں شائع کرنے پر دیا گیا۔

واضح رہے کہ روہنگیا مسلم مہاجرین کی حالت زار کو دنیا کے سامنے لانے کے الزام میں رواٹر کے دو رپورٹرز کو میانمار کی حکوت نے قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :