نیب راولپنڈی کا سابق جنرل سیکرٹری فیڈرل ایمپلائزکوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی عامر ریاست کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

منگل 17 اپریل 2018 15:54

نیب راولپنڈی کا سابق جنرل سیکرٹری فیڈرل ایمپلائزکوآپریٹو ہائوسنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق جنرل سیکرٹری فیڈریشن ایمپلائزکوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی عامر ریاست کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزم نے ہائوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے سی ڈی اے غیر قانونی طریقے سے نقشہ منظور کروایا اور 2004ء میں الاٹ شدہ 4کنال رہائشی پلاٹ کو پبلک پارک ظاہر کیا اور اس کے بعد سی ڈی اے سے ملی بھگت کرکے سوسائٹی کے لئے لے آئوٹ پلان حاصل کیا۔

نیب راولپنڈی نے محکمہ پوسٹل سروسز گلگت بلتستان کے پوسٹ ماسٹر حاجت اللہ زیب اور پوسٹ ماسٹر شاہد علی کے خلاف انویسٹی گیشن کا فیصلہ کیا۔ ملزم حاجت اللہ زیب نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران 98مختلف بینک ہولڈرز کے سیونگ اکائونٹس میں 13.41ملین روپے کی خورد برد کی۔ اسی طرح پوسٹ ماسٹر شاہد علی نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران 69 بینک ہولڈر کے سیونگ اکائونٹس میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خورد برد کی ۔

متعلقہ عنوان :