فیس بک اور وٹس ایپ کے روزانہ گھنٹوں استعمال پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

منگل 17 اپریل 2018 15:53

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بھارتی دارالحکومت کے قریبی شہر گروگرام میں بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار خاوند نے کہا ہے کہ اس نے یہ انتہائی اقدام اپنی بیوی کی طرف سے گھنٹوں فیس بک اور وٹس ایپ استعمال کرنے اور اسے اور بچوں کو نظر انداز کرنے پر کیا ہے۔35 سالہ ملزم ہری اوم کا کہنا ہے کہ ماں کی طرف سے بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر مجبوراً اسے اپنے 10 سالہ بیٹے اور 8 سالہ بیٹی کو ایک بورڈنگ سکول میں داخل کرانا پڑا لیکن اس کے بعد اس کی بیوی نے فیس بک اور وٹس ایپ کو اور زیادہ وقت دینا شروع کر دیا۔

32 سالہ لکشمی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہری اوم نے تفتیش کے دوران مزید بتایا کہ اس کی شادی 2006 ء میں ہوئی، اس کی کمپیوٹر مرمت کرنے کی دکان ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی چند سال تک سب ٹھیک تھا۔اس دوران ان کے دو بچے بھی ہوئے، پھر بیوی کے کہنے پر میں نے اسے سمارٹ فون لے کر دیا لیکن اس نے روزانہ کئی گھنٹے موبائل کی نذر کرنا شروع کر دیئے ۔ وہ بچوں کو سکول چھوڑنے جاتی تھی نہ ہی ہوم ورک میں ان کی کوئی مدد کرتی تھی۔

اس صورتحال میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔ اس طرح کے ایک جھگڑے کے بعد جب میری بیوی سو گئی تو میں نے اسے گلا دبا کر مار دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سسر اس کے گھر آیا تو وہ اپنی بیوی کی لاش کے پاس بیٹھا تھا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کرکے اس گرفتار کروایا۔ملزم نے مزید بتایا کہ اس کی بیوی اسے اپنے فیس بک اور وٹس ایپ اکائوئنٹس بھی چیک نہیں کرنے دیتی تھی جس پر اسے شبہ ہوا کہ وہ کسی اور کے ساتھ افیئر چلا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :